کراچی: (دنیا نیوز) قیدیوں کے پولیس حراست سے فرار پر پولیس افسران نے سخت ایکشن لے لیا، ایس ایس پی کورٹ پولیس نےافسر سمیت 3 اہلکار نوکری سے برطرف کردیا گیا ۔
کورٹ پولیس کے اہلکاروں کی حراست سے چار قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعات پر ایس ایس پی کورٹ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے افسر سمیت تین افسران کو نوکری سے برطرف کردیا ، ایس ایس پی کے مطابق فائنل شوکاز کے بعد تینوں کو ڈسمس فرام سروس کیا گیا، برطرف اہلکاروں میں افسر راو اشرف، یاسین اور سلطان شامل ہیں، تینوں اہلکاروں سے الگ وقتوں میں 4 قیدی فرار ہوئے تھے۔
ایس ایس پی کورٹ پولیس کے مطابق انڈر ٹرائل ملزم آصف امیربخش دہشتگردی کیس کا ملزم تھا،سب انسپکٹر راو اشرف نے آصف کو تمام سہولیات فراہم کیں راو اشرف قیدی کو اپنا فون استعمال کرنے کے لیے دیتا تھا ملزم راو اشرف کا ذاتی فون اور ہتھکڑی سمیت فرار ہوا۔