کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں تین روز قبل لاپتہ ہونے والے کمسن بچے کی لاش برآمد کر لی گئی، بچے کے ماموں نے پڑوسی پر قتل کا الزام لگا دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا بچہ 3 سالہ محمد ارحم تین روز سے لاپتہ تھا، جس کا مقدمہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردی گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں وجہ موت کا تعین ہو سکے گا، جاں بحق ہونے والے بچے کی والدہ شوہر سے ناراض ہوکر گزشتہ 6 ماہ سے اپنے میکے میں رہ رہی تھی۔
دوسری جانب جاں بحق ہونے والے بچے ارحم کے ماموں نے جناح ہسپتال میں اپنے پڑوسی جاوید حیدرآبادی پرمبینہ الزام لگایا کہ اتوار کے روز نوید سے جھگڑا ہوا تھا، پڑوسی نے کہا تھا ایسا بدلہ لوں گا کہ یاد رکھو گےاور کہا کہ کہا تھا 10 سال تک دشمنی نہیں چھوڑونگا، 13تاریخ کو ہمارا بچہ لاپتہ ہوا، بچے کو ہر جگہ ڈھونڈا مگر نہیں ملا، 3سالہ بچے کو مبینہ اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، بچے کی گردن چھلی ہوئی ہے اور زخموں کا نشان ہے، لاش گھر کے قریب خالی گراؤنڈ سے ملی، ہماری نشاندہی پر نوید حیدرآبادی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔