کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والے مسافر سے 40 تولے سونا برآمد کر لیا۔
ترجمان ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق مسافر ذیشان وحید نے سونا جوتوں میں مہارت سے چھپا رکھا تھا تاہم اے ایس ایف کے عملے نے تلاشی کے دوران سونا برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ سونے سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ، ملزم سونا لیکر دبئی جا رہا تھا۔