پشاور میں گھر کے اندر ہیروئن تیار کرنے والی فیکٹری سیل ،8 ملزمان گرفتار

Published On 16 March,2022 03:31 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں پولیس اور انسداد منشیات ٹیم نے رہائشی مکان کے اندر ہیروئن تیار کرنے والی فیکٹری سیل کردی، 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں کارروائی کی گئی جس کے دوران گھر کے اندر قائم ہیروئن تیار کرنے والی فیکٹری سیل کی گئی، فیکٹری سے 44 کلو گرام سے زائد ہیروئن، ڈیجیٹل سکیل، مکسچر، کیمیکل سمیت موٹر کار اور مزدا وین برآمد ہوئے، کارروائی کے دوران 8 ملزمان گرفتار ہوئے، ہیروئن تیار کرنے کے بعد دیگر شہروں کو سپلائی کی جاتی تھی۔

گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب اور ضلع خیبر کے مختلف علاقوں سے ہے، پولیس نے ملزمان کے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی۔