لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل ایک اور جان لے گیا، علامہ اقبال ٹاؤن میں قاتل ڈور نے نوجوان کا گلا کاٹ دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لےلیا، ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کو معطل کر دیا گیا ۔
سمن آباد کا نوجوان دانیال اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ناشتہ لینے نکلا کہ قاتل ڈور نے گلا کاٹ دیا۔ ڈور پھرنے سے لہولہان دانیال بے بس بیوی کے سامنے دم توڑ گیا۔21سالہ دانیال 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی جبکہ گھر والوں کی کفالت کا ذمہ دار تھا۔
غمناک واقعہ پر ہر کوئی سوگ میں ڈوب گیا۔ دانیال کے تایا نے کہا کہ خونی کھیل کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ آئندہ کوئی قیمتی جان ضائع نہ ہو۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔