کوئٹہ: (دنیا نیوز) اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد کرلی جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس جبل نور قریب ایک گاڑی سے 98 کلوگرام آئس برآمد کرلی جو اندورن ملک سمگل کی جارہی تھی۔
کاروائی کے دوران منشیات فروش اے این ایف کی ٹیم کو دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ گاڑی سے تلاشی کے دوران منشیات برآمد ہوئی، گاڑی کوتھانے منتقل کر دیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔