پشاور: (دنیا نوز) ظالم چچا نے کمسن بچے کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
پشاور کے علاقے مہمند آباد میں گھر میں پالی ہوئی مرغیوں کو تنگ کرنے پر چچا طیش میں آ گیا اور معصوم بھتیجے پر فائرنگ کر دی ، اس دوران بچے موقع پر ہی چل بسا جبکہ اس کی ماں شدید زخمی ہو گئے جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جسے جلد پکڑ لیں گے۔