کراچی: مختلف پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

Published On 21 March,2022 08:45 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ سرجانی ٹاون میں نا معلوم افرار نے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کردیا۔

ملیر سعودآباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گشت پر موجود پولیس اہلکاروں ںے مشتبہ ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تینوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی شناخت سمیر،راجو اور زاہد کے ناموں سے کرلی گئی۔

ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور 13 موبائل فون برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ادھر گلبرگ میں بھی زخمی ڈاکو سمیت 3 ملزمان کو دھر لیا گیا۔

دوسری جانب سرجانی ٹاون یوسف گوٹھ میں نامعلوم افرار کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کر دی۔
 

Advertisement