سانگھڑ:(دنیا نیوز) نواحی گاؤں نور محمد رند میں شوہر نے فائرنگ کر کے دو بیویوں اور 3 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں بیرانی تھانے کی حدود میں گاؤں نور محمد رند میں شوہر ریاض رند نے فائرنگ کر کے دو بیویاں بلقیس، حسنہ اور تین سالہ بیٹی کو قتل کردیا جس کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تعلقہ جام نواز علی کے تھانے بیرانی کے گاؤں میں رونما ہوا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹنڈو آدم لایا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان نشے کا عادی تھا، نشہ نہ ملنے پر طیش میں آکر فائرنگ کر کے تین افراد کو بے گناہ قتل کر دیا اور فرار ہوگیا، قتل کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔