مالاکنڈ:(دنیا نیوز) خان گھڑی میں کار پر فائرنگ کے نیتجے میں سابق امیدوار قومی اسمبلی شہزادہ خرم گن مین سمیت قتل۔
لیویز ذرائع کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے خان گھڑی میں مسلح افراد کی جانب سے کار پر فائرنگ کی گئی ، فائرنگ کے نتینجے میں سابق امیدوار قومی اسمبلی شہزادہ خرم اور ان کا گن مین جان کی بازی ہار گئے۔
ان کی کار کو مسلح افراد نے گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا، شہزادہ خرم کا تعلق والی سوات کے خاندان سے ہے۔