کوئٹہ : (دنیا نیوز) کوئٹہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق خروٹ آباد پولیس تھانے کی حدود میں شادی کی تقریب میں نوجواں خوشی سے فائرنگ کررہے تھے کہ اچانک دو گولیاں لگنے سے ایک نوجوان خان جان زخمی ہوگیا۔
زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کے لئے بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔