کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کسٹمز کے عملے نے کروڑوں روپے مالیتی غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
کسٹمز ترجمان کے مطابق عملے نے خفیہ اطلاع پر رکھنی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹرکوں سے سمگل شدہ غیرملکی جوسز، بادام اور خشخاش برآمد کی ہے۔
پکڑے جانے والا غیرملکی سامان ٹماٹر کی آڑ میں اندرون ملک سمگل کیا جا رہا تھا، پکڑے جانے والے سامان کی مالیت 3 کروڑروپے ہے۔