رائیونڈ: شادی کی تقریب میں فائرنگ، شہری جاں بحق

Published On 25 March,2022 10:41 pm

رائیونڈ: (دنیا نیوز) شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔

رائیونڈ کے علاقے بھمبہ کلاں میں مہندی کی تقریب میں فائرنگ کی گئی، ہوائی فائرنگ کے باعث احسان ولد عمر حیات زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم زخمی حالت میں ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں احسان زندگی کی بازی ہار گیا۔