بہاولپور: مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

Published On 04 April,2022 09:06 am

بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور کے نواحی علاقہ نوشہرہ جدید میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہو گگئے۔ ہلاک ڈاکو گزشتہ ہفتے دورانِ واردات لودھراں پولیس سے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق پانچوں ڈاکو موضع جمرانی جدید سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے جن کی اطلاع 15 پر دی گئی، نوشہرہ جدید کی پولیس نے چک نورنگ کے ناکے پر ان کو روکنے کی کوشش کی تو ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی۔

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 5 ڈاکو صدیق عرف ڈوڈو، سعید عرف شیدو، بشیر احمد، کریم بخش اور رفیق ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے کچھ ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ڈاکووں کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل، 2 کلاشنکوف اور 3 پسٹل برآمد ہوئے۔
 

Advertisement