لکی مروت:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے فقیرانہ کلے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا جس میں پولیس کے علاوہ دیگر اداروں نے بھی حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران چار انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
دہشت گردوں سے مشین گنز، راکٹ ، ٹائم بم، دستی بم برآمد ہوئے، مارے جانیوالے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، پولیس، آرمی چیک پوسٹوں پرحملوں اور دھماکوں میں ملوث تھے۔