روجھان:(دنیا نیوز) کمسن بیٹی کو برائی کے اڈے پر فروخت کرنے پر لڑکی کے والد کو گرفتار کر لیا گیا۔
سوشل میڈیا میں خبر آنے پر ڈی پی او راجن پور کی ہدایت پر روجھان پولیس نے برائی کے اڈے پر چھاپہ مار کر کمسن لڑکی کو برآمد کر کے موقع سے ایک ملزمہ کو گرفتارکیا۔
روجھان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ روجھان کی حدود میں برائی کا اڈا چلاتی تھی، گرفتار ملزمہ کے بیان پر لڑکی کے والد کو گرفتار کرلیا ہے، برائی کے اڈے پر کمسن لڑکی سے مبینہ زیادتی کا انکشاف بھی کیا گیا۔