کراچی:(دنیا نیوز) ملیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق دہشتگرد میر سردار خان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزم سے 5 پیکٹ دھماکہ خیز مواد، ایک بیٹر، بال بیرنگ، وائر برآمد کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2003 میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی، ملزم نے 2007 میں ڈی آئی خان میں این جی او آفس پر حملے کا اعتراف بھی کیا، ملزم ساتھیوں کے ساتھ ایف سی فورٹ ٹینک پر حملہ کرچکا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔