کراچی: (بلال نصیر) کراچی کے کورنگی سمیت 3 اضلاع میں سٹریٹ کرائم بڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔
دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ 11ہزار کی مزید نفری بھرتی ہورہی ہے جس سے کرائم میں کمی آئے گی، سندھ کے شہر شکارپور اور کشمور کچے کے علاقے ڈاکووں سے زیادہ متاثر ہیں جہاں حکمت عملی بنا رہے ہیں۔
غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ شہر میں سٹریٹ کرائم موجود ہے، کراچی شہر کے 3 اضلاع میں سٹریٹ کرائم زیادہ ہے جس میں سینٹرل، ایسٹ اور کورنگی شامل ہیں، 11ہزار اہلکاروں کی مزید بھرتی کی جارہی ہے جس کے بعد کراچی پولیس میں اہلکار بڑی تعداد میں موجود ہونگے اور سٹریٹ کرائم میں کمی آئے گی، سراغ رساں کتوں کا کے 9یونٹ کراچی کے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کررہے ہیں جس سے سمگلنگ میں واضح کمی آئے گی، کے 9 یونٹ کو مختلف اوقات میں تعینات کیا جائے گا، سندھ کے شہر شکاپور اور کشمور کچے کے علاقے ڈاکووں سے زیادہ متاثر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کی اے پی سیز ایچ آئی ٹی میں بنانے دے دی ہیں، کچے میں ڈاکوں کے خلاف حکمت عملی بنا کر بھر پور کریک ڈائون کیا جائے گا، سندھ پولیس کے اہلکاروں کو فلیٹ سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں، جلد پولیس اہلکاروں کو فلیٹ دینا شروع کریں گے۔