خوشاب: جائیداد کی خاطر چچا زاد بھائیوں نے خاتون کو قتل کردیا

خوشاب: جائیداد کی خاطر چچا زاد بھائیوں نے خاتون کو قتل کردیا

خوشاب کے نواحی علاقہ ہڈالی میں چچا زاد بھائیوں نے کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کےلئے چچا کی اکلوتی بیٹی 38 سالہ بشیر فاطمہ کو قتل کیا۔

مقتولہ کے والدین وفات پا چکے ہیں، چچا ملک محمد شفیع نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرایا، پولیس تھانہ صدر جوہرآباد نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔