فیصل آباد:(دنیا نیوز) غربت سے دلبرداشتہ باپ نے دو بیٹیوں کو گلہ کاٹ کر قتل کرنے کے بعد خود بھی گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
فیصل آباد میں تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے محلہ محمود آباد کا رہائشی عتیق الرحمٰن نامی شہری گزشتہ 6 ماہ سے نوکری سے فارغ ہونے کی وجہ سے مالی تنگدستی کا شکار تھا، جس کی وجہ سے گھریلو پریشانیوں کا بھی سامنا تھا۔
مالی تنگدستی اور پریشانیوں سے دلبرداشتہ عتیق الرحمٰن نے چھری کی مدد سے اپنی دو بیٹیوں 11 سالہ زینب، 17 سالہ علشبہ کے گلے کاٹ کر دونوں بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
بعد ازاں عتیق الرحمٰن نے گلے میں پھندا ڈال کر خود بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا، خودکشی سے قبل شہری کی جانب سے اپنے رشتہ داروں کو وقوعہ سے متعلق میسجز کرکے آگاہ بھی کردیا گیا تھا، تاہم پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر تینوں لاشوں کو قبضے میں لیتے ہوئے ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔