ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں اندوہناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ تھانہ مخدوم رشید جے علاقے مین اغواء کے بعد تین بچے قتل کر دیئے گئے۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک کزن ہے، قتل ہونے والا مرسلین 10 سال، کاشف 12 سال اور ارسلان 9 سال کا ہے، بچے گزشتہ روز گھر کے قریب سے لاپتہ ہوئے تھے۔
پولیس ںے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے اسپتال منتقل کر دیا۔
اُدھر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ملتان میں قتل ہونے والے بچوں کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔ اعلیٰ سطح کی انکوائری کی ٹیم تشکیل دی جائے۔ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔