کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ سے مبینہ طور پر 80 لاکھ روپے لوٹ لئے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق بینک ملازمین موٹرسائیکل پر رقم لے کر قریبی بینک جارہے تھے، ملزمان نے پٹرول پمپ اور بینک کے درمیان میں نشانہ بنایا۔
موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا گیا، ایک ملزم نے ہیلمٹ جبکہ دوسرے نے ماسک پہن رکھا تھا، واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات اور مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز جمع کی جارہی ہیں۔