مردان: نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ، ماں بیٹی جاں بحق، 3 بھائی زخمی

Published On 11 August,2022 06:35 pm

مردان:(دنیا نیوز) نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق جبکہ تین بھائی زخمی ہوگئے۔

مردان کے علاقے کاٹلنگ میں 6 نامعلوم ملزمان نے گھر پر فائرنگ کردی جس سے خاتون بیٹی سمیت موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

فائرنگ سے خاتون کے تین بیٹے زخمی ہوئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، ماں بیٹی کے قتل پر ورثا سراپا احتجاج بن گئے اور میتیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔
 

Advertisement