پشاور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائرنگ سے باپ اور 10 سالہ بیٹے کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے تھانہ انقلاب کے علاقے گڑھی شہید بابا موسیٰ زئی میں خواتین کے تنازع پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور 10 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔