پشاور:(دنیا نیوز) تھانے کی حوالات میں قیدی پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا، لواحقین نے میت سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔
پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ میں قیدی پراسرارطور پرہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزم کو اس کی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا، ملزم نے حوالات میں تکیے کو پھاڑ کر اس سے پھندا بنایا اور خود کشی کی۔
واقعہ کے خلاف ورثاء نے ورسک روڈ پراحتجاج کیا اور میت کو سڑک پر رکھ کر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ملزم کو قتل کیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے نوٹس لیتے ہوئے فرائض میں غفلت اور لاپرواہی پر تھانہ مچنی گیٹ کے محرر معطل کو کردیا، محرر کو فوری طور پر پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کیں۔