ٹوبہ ٹیک سنگھ : پولیس کیساتھ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، دو گرفتار

Published On 13 August,2022 05:14 pm

ٹوبہ ٹیک سنگھ : (دنیا نیوز) پولیس کیساتھ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو گرفتار ہو گئے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چیچہ وطنی روڈ پر کار سوار ڈاکو شہری سے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہور ہے تھے، شہری کی شکایت پر تھانہ صدر کمالیہ پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کر کے انہیں چیچہ وطنی روڈ کے قریب گھیر لیا، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ڈاکو فائرنگ مارا گیا۔ صدر پولیس نے گرفتار ڈاکوؤں سے لوٹی گئی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
 

 
Advertisement