کراچی: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 22 August,2022 09:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔

ایس پی بلدیہ فیضان علی کے مطابق ملزمان نے پیر آباد میں پڑول پمپ پر 30 لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور 29 لاکھ روپے بھی برآمد کئے گئے۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے پولیس پارٹی کے لیے انعام کا اعلان کردیا۔
 

Advertisement