شیخوپورہ: شادی سے چند گھنٹے قبل دلہا اور فیملی ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے

Published On 24 August,2022 09:24 pm

شیخوپورہ:(دنیا نیوز) شادی سے چند گھنٹے قبل دلہا اور اس کی فیملی ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں 2 نامعلوم افراد برطانیہ کی رہائشی فیملی سے لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہو گئے۔

وقوعہ کے بعد میں سرگودھا روڈ بلاک کر کے احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ واردات ہوئے 2 گھنٹے ہو چکے، ابھی تک پولیس نہیں پہنچی۔
 

Advertisement