اسلام آباد(دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائیاں کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی، جبکہ 3 ملزمان بھی گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔
وفاقی دارالحکومت میں اے این ایف نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 38 کلو 40 گرام چرس اور 27 کلو 600 گرام افیون برآمد کر لی گئی۔
ملزمان ہائی ایس اور مہران کار کے ذریعے منشیات پشاور سے پنجاب سمگل کر رہے تھے، دوران کارروائی چارسدہ کے رہائشی 3 مُلزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری کارروائی بلوچستان دالبندین میں کی گئی دوران کارروائی 492 کلوگرام افیون ،26 کلو چرس، 5 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس پکڑی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔