اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان کے بردار نسبتی کو اغوا کر لیا گیا، شالیمار پولیس نےمغوی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے بتایا کہ گزشتہ شب میرے برادر نسبتی طلحہ اسد کو ساڑھے 8 بجے سیکٹر ایف 11/2 کی مسجد حدیبیہ کے قریب سے اغوا کیا گیا ہے، سی سی ٹی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ طلحہ اسد کو کالے شیشے والی ٹیوٹا ہائس میں اٹھایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلحہ اسد کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، آخری موبائل لوکیشن گولڑہ شریف کی ہے۔
ادھر شالیمار پولیس نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ کے برادر نسبتی کےاسلام آباد سے اغوا ہونے کے معاملہ پر مغوی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔