کوئٹہ: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے کاروائی کے دوران 8 مبینہ منشیات فروش ہلاک کر دیئے۔ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا ارو دہشت گردی میں بھی ملوث رہے تھے۔
کوئٹہ شہر کے وسط میں واقعہ سٹی نالہ جو گزشتہ کئی دہائیوں سے منشیات کے عادی افراد کا ہی نہیں بلکہ منشیات فروشوں کا بھی گڑ مانا جاتا ہے۔
بلوچستان پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کاروائی کی جس میں منشیات فروشوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 مبینہ منشیات فروش مارے گئے جبکہ دو زخمی بھی ہوئے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق ہلاک افراد مختلف مقدمات میں مطلوب تھے
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث رہے ہیں ۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوگا کہ یہ کس کالعدم تنظیم کے لیے کام کر رہے تھے۔
منشیات فروشوں کے اڈوں سے تلاشی کے دوران جدید اسلحہ اور مختلف اقسام کے نشہ آور اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں جو یہ ملک دشمن عناصر نوجوان نسل کوتباہ کرنے کے لئے استعمال کر رہے تھے
پولیس حکام نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ منشیات فروشوں کے اڈوں کا خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا مستقبل میں نالے کے اطراف اور اندر پولیس کی چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔تاکہ منشیات فروش دوبارہ اپنے اڈے نہ بنا سکیں۔