کراچی: پولیس کارروائی میں مسجد کی چھت سے اسلحہ برآمد

Published On 08 September,2022 04:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی شاہ فیصل میں پولیس کارروائی کے دوران مسجد کی چھت سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

کراچی میں کورنگی پولیس نے شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں کارروائی کرکے مسجد کی چھت پر رکھے فریج سے جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔اسلحہ میں ایک ایل ایم جی،3 کلاشنکوف، 2 شارٹ گن، 3 پسٹل شامل ہیں رائفل، 500 سے زائدگولیاں،20 میگزین سمیت دیگراسلحہ شامل ہے۔اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جا رہا ہے تاہم شاہ فیصل کالونی تھانہ میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

دوسری جانب ڈاکووں نے محنت کش ٹھیلے والے کو بھی نشانہ بنا ڈالا،کورنگی نمبر5پر ہونے والی واردات کی فوٹیج سامنے آگئی،ملزمان سبزی فروش سے دن بھرکی کمائی لوٹ کر فرار ہوگئے۔موٹرسائیکل سوار ملزمان نقدی لوٹ کرباآسانی فرار ہوگئے۔کورنگی میں بڑہتی وارداتوں پر مکین شدید پریشان ہیں،تاہم علاقہ پولیس ڈاکووں کو لگام دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
 

 

 

Advertisement