لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہرٹاؤن میں 2 ڈاکو ایک شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے، شہری کی اطلاع پر ڈولفن اہلکاروں نے تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ کے بعد ڈولفن اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، قبضے سے آٹھ موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو کی شناخت سلیم جبکہ ہلاک ہونے والے کی شناخت رزاق کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے زخمی ڈاکو کو حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔