پشاور: گاڑی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

Published On 13 October,2022 04:17 pm

پشاور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ترناب فارم کےقریب نامعلوم ملزموں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

اس حوالے سے پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ مقتولین کی سابقہ کی عداوت چلی آرہی تھی، مقتولین کی گاڑی سے بھی اسلحہ برآمد ہوا، واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 

Advertisement