کامونکی: دو مقامات پر مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک

Published On 13 October,2022 08:46 am

کامونکی: (دنیا نیوز)کامونکی میں 2 مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر پولیس ڈاکوؤں کو برآمدگی کے لئے لے جا رہی تھی کہ ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے ملزمان کو بچانے کیلئے حملہ کر دیا۔

فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا جی ٹی روڈ پر ایمن آباد پولیس سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو حملہ آوروں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قتل، ڈکیتی سمیت 300مقدمات درج تھے۔