مردان: باپ نے اپنے بیٹے، بہو اور 3 پوتے پوتیوں کو قتل کر دیا

Published On 11 October,2022 06:05 pm

مردان: (دنیا نیوز) بخشالی گجرات میں گھریلو تنازع پر باپ نے اپنے بیٹے، بہو اور 3 پوتے پوتیوں کو قتل کر ڈالا۔

ریسکیو کے مطابق مردان کے علاقے بخشالی گجرات میں اندوہناک واقعہ پیش آیا، فائرنگ سے خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق افراد میں 29 سالہ فرخان، 25 سالہ خاتون، 12 سالہ افضل، 7 سالہ روحیل اور 6 سالہ علینہ شامل ہیں۔