کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کےعلاقے کچھی کنال کے ایریا میں ممتاز قبائلی رہنما وڈیرہ عطا اللہ کلپر بگٹی کے قافلے پر حملہ میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وڈیرہ عطاء اللہ کلپر بگٹی کوئٹہ سے ڈیرہ بگٹی جا رہے تھے کہ راستے میں کچھی کنال کے مقام پر انکے قافلے پر پہلے سے گھات لگائے بیٹھے افراد نے حملہ کر کے شدید فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور 5 افرادزخمی ہوئے، زخمیوں میں وڈیرہ عطاء اللہ کلپر بگٹی اور انکے بھائی بھی شامل ہیں، زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا۔
واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نےعطاءاللہ کلپر بگٹی کے قافلے پر حملے کی مذمت کی ہے۔