خضدار: پک اپ اور ویگن میں تصادم، 4 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

Published On 30 August,2022 02:40 pm

خضدار(دنیا نیوز) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر باغبانہ کے مقام پر پک اپ اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق ویگن خضدار سے کوئٹہ جبکہ پک اپ توتک سے خضدار آ رہی تھی باغبانہ کو رک شہر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پک اپ اور ویگن میں تصادم ہوا جس کے نتجبے میں 4 خواتین سمیت 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ الیاس کبزی نے موقع پر پہنچ کر حادثے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی ہے۔
 

Advertisement