کراچی: (بلال نصیر) کراچی بھر میں 1806منشیات فروش مختلف علاقوں میں دھندہ کرنے لگے، سپیشل برانچ نے رپورٹ تیار کر لی۔
کراچی میں منشیات فروشی کا منظم نیٹ ورک چلنے کا انکشاف ہوا ہے، سپیشل برانچ پولیس کی مرتب کردہ فہرست دنیانیوز نے حاصل کرلی، رپورٹ کے مطابق 1806 منشیات فروش مختلف علاقوں میں دھندہ کرتے ہیں، سب سے زیادہ 349 ضلع وسطی جبکہ غربی میں 340منشیات فروش سرگرم ہیں۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 549 منشیات فروشوں کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے،جس پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، ساوتھ زون میں 592، ایسٹ زون میں 525 اور ویسٹ زون میں 689منشیات فروش دھندہ چلا رہے ہیں۔
رپورٹ میں متعدد ملزمان گرفتاری کا ذکر بھی کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق منشیات فروش گینگز کے بڑے نیٹ ورک سٹریٹ کرائم میں بھی ملوث ہیں۔