ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) عثمانہ آباد کے مقام پر کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
رسیکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں ایک شخص بے ہوش بھی ہوا تاہم اس کی جان محفوظ رہی۔
واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیم نے لاش اور بے ہوش ہونے والے نوجوان کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت صوفی محمود جان سے ہوئی ہے۔