اوکاڑہ: (دنیا نیوز) تھابہ بی ڈویژن کی حدود سے چند روز قبل لاپتہ ہونیوالے نوجوان کی نعش ہڑپہ سے برآمد کرلی گئی۔
والدین نے بتایا کہ ہمارا بیٹا مشتاق اے سی فریج ریپرنگ کا کام کرتا تھا، نامعلوم افراد کام کروانے کے بہانے کار میں لے کر گئے۔
نوجوان کی ہلاکت پر اہل علاقہ میں کہرام برپا ہو گیا، غم سے نڈھال ورثاء کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ ہمارے بیٹے کو قتل کیاگیا گیا پولیس قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ نے کہا کہ نعش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے پوسٹمارٹم رپورٹ سے قبل کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔