کوٹ چھٹہ: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

Published On 30 December,2022 06:41 pm

کوٹ چھٹہ: (دنیا نیوز) سرکل کوٹ چھٹہ کے تھانہ چوٹی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ گبولاں میں معمول کے مطابق پولیس ناکہ لگایا گیا تھا جہاں پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد ناکہ سے گزرے جنہیں روکنے کی کوشش کی گئی، نہ رکنے پر ڈاکووں کا پیچھا کیا گیا۔

ڈاکوؤں نے فرار کی کوشش میں فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا، 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت مصطفیٰ چانڈیہ سکنہ درخواست جمال خان کے نام سے ہوئی ہے، ڈی پی او ڈیرہ میاں محمد اکمل فرانزک ٹیم کیساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،جائے وقعہ سے شواہد اکھٹے کرلئے گئے۔