چشتیاں: (دنیا نیوز) میرج ہال میں بن بلائے ولیمہ میں شرکت غریب مزدوروں کا جرم بن گیا باراتیوں کی جانب سے سرعام انسانیت کی تذلیل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کے رہائشی دو مزدور بھوک مٹانے کیلئے میرج ہال میں داخل ھوگئے ،کھانے کے بعد باراتیوں نے شک گزرنے پر دونوں کو پکڑ لیا۔
ظالم براتیوں نے مفت کھانا کھانے پر مزدوروں کو مرغا بنا کر ویڈیو بنا کر سر عام انسانیت کی تذلیل کرتے رہے، روٹی کھانے پردونوں مزدروں سے معافی منگواتے رہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سٹی بی ڈویژن پولیس نے واقع کا نوٹس لیکر 3 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔