لاہور : (دنیا نیوز) موجودہ حالات کے پیش نظر آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشن تیز کردیے ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پنجاب کے اضلاع لیہ ، فیصل آباد ، لاہور،اوکاڑہ سے 12 مشتبہ افراد گرفتارکر کے ان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔
حکام کے مطابق 39 کومبنگ آپریشنز کے دوران 677 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جبکہ 2417 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ میں 12 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔
اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشن دہشت گردی کی نئی لہر کے تناظر میں جاری رہیں گے ، شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔