مریدکے:(دنیا نیوز) تھانہ صدر پولیس کے بدترین تشدد گرفتار 7 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 50 سالہ افتخار کو ایل پی جی فروخت کرنے پر گرفتار کرکے تھانہ میں تشدد کا نشانہ بنایا ، تشدد سے حالت بگڑنے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
لواحقین نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے باہر پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پولیس والوں کو بتایا تھا کہ افتخار دل کا مریض ہے اسے نہ پکڑیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کو طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پہچایا گیا، ہسپتال پہنچنے کے بعد ملزم کی موت واقع ہوگئی۔
لواحقین کے مطابق متوفی 5 بچیوں اور 2 بچوں کا باپ ہے۔