کراچی: (دنیا نیوز) حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنے والے 11 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی میں حوالہ ہنڈی ڈیلرز اور غیرقانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں کیں۔
ایف آئی اے کی کارروائیوں کے دوران 11 افراد کو حراست میں لیکر 7 مقدمات درج کر لئے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کراچی کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزموں کے قبضے ہزاروں ڈالر،ریال ،درہم اور دیگر غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ہے۔