میانوالی:درینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد قتل

Published On 12 January,2023 10:19 pm

میانوالی: (دنیا نیوز) درینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد قتل جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ عیسی خیل کے نواحی علاقہ بزری میں پیش آیا، فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی، بعدازاں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔