مالاکنڈ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق

Published On 19 February,2023 10:01 pm

مالاکنڈ: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقعہ چپل بانڈہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے راہگیر خواتین پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے دو خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق دونوں خواتین آپس میں رشتہ دار لگتی ہیں ، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق خواتین کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردی گئی ہیں۔