سوات : (ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں تاج چوک پر پیش آیا ، جہاں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ زخمی خواجہ سرا کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے خواجہ سرا کا تعلق کراچی سےہے جبکہ زخمی مردان کا رہائشی ہے، فائرنگ کے واقعےکی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔