کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 22 February,2023 03:21 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، طبی امداد کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔